رنگریزا: موسیقی کے موضوع پر نئی فلم

پروڈیوسر عثمان ملکانی کی نئی فیچر فلم ’رنگریزا‘ کی شوٹنگ یکم اگست سے کراچی میں شروع ہوچکی ہے۔

اس سلسلےمیں فلم کی کاسٹ اور عملے کی میڈیا سے ملاقات کے لیے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کا اہتمام فلم کے سیٹ پر ہی کی گیا تھا جو کراچی کی تاریخی عمارت سعید منزل میں سجایا گیا تھا۔

IMG-20160816-WA0066

رنگریزا نوجوان ہدایت کار عامر محی الدین کی پہلی فیچر فلم ہے۔ عامر اس سے قبل مختلف ڈائرکٹرز کےساتھ کام کرتے رہے ہیں او ایکسپریس چینل کےلیے ایک ٹیلی فلم ’اچھی پھپو‘ بھی بنا چکے ہیں۔ فلم کےمصنف اختر قیوم ہیں جنہوں نے فلم کے موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔

فلم کی اہم کاسٹ میں تنویر جمال، بلال اشرف، گوہر رشید، عروہ حسین اور شاہد نقوی شامل ہیں۔ تنویر جمال مرکزی کردار میں کراچی کے ایک قوال کے روپ میں فلم میں جبکہ گوہر رشید ایک نوجوان قوال اور بلال اشرف پاپ گلوکار کے کرداروں میں ہیں۔ عروہ حسین کا کردار ایک رحم دل اور حساس لڑکی ریشمی کا ہے۔ یاد رہے کی اس فلم میں عروہ حسین سے قبل اداکارہ ثنا جاوید کو کاسٹ گی تھا جوں اپنے گھریلو مسائل کے سبب فلم کو وقت نہیں دے پارہی تھیں۔

IMG-20160816-WA0064

رنگریزا ایک رومانوی اور نغماتی فلم ہے جس کی کہانی ہے کراچی کے ایک کلاسیکی قوال گھرانے اور پاپ میوزک سے تعلق رکھنے والے ایک بینڈ کے گرد گھومتی ہے جس میں رومانس کے اضافے سے جذبات بھی شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم میں کراچی کے مخصوص گھرانوں کے شب وروز اور مسائل کی عکاسی بھی کی گئی۔

IMG-20160816-WA0038

فلم کی موسیقی اختر قیوم نے ترتیب دی ہے۔ فلم میں کل آٹھ گانے شامل ہیں جنہیں جوش بینڈ کے قرم حسین، مشہرقوال فرید ایاز و ابو محمد اور دیگر کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالانکہ فلم کی زیادہ تر عکسبندی کراچی میں کی جائے گی لیکن اس کے گانے پاکستان کے مختلف مقامات پر شوٹ کیے جائیں گے۔

IMG-20160816-WA0025

آئی بی سی سے خصوصی بات کرتے ہوئے مصنف اختر قیوم نے کہا کہ میں اندر سے ا یک کراچی والا ہوں اور کئی سالوں سے میرے زہن میں یہ کہانی گھوم رہی تھی جسےمیں پہلے کاغذ پر لایا اور اب پردے پر لانا چاہتا ہوں۔

عامر محی الدین نے آئی بی سی کو بتایا کہ سینئر اداکاروں نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ور ان کا کام بہت آسان کردیا۔

فلم کے مرکزی کردار تنویر جمال کا کہنا تھا کہ ’میں جاپان سے آنے کے بعد خاموشی سے اپنے گھر میں چھپا ہوا بیٹھا تھا کہ ایک دن عامر مجھ سے ملاقات کے لیے آگئے اور پنی فلم میں کام کی پیشکش کی۔ اور پھر جب میں نے اختر کا سکرپٹ پرھا تو یہ فلم کرنے کا ارادہ کرلیا کیونکہ یہ کردار میری زندگی کا ایک چیلینجنگ رول ہوگا۔‘

فلم کی ریلیز ۲۰۱۷ میں متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے