تورخم بارڈر پر غیر قانونی باشندوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش

تورخم بارڈر پر غیر قانونی باشندوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو روکنے کے لئے ایف سی اور خاصہ داروں کی سخت چیکنگ۔

پولیٹکل انتظامہ اور ایف سی ذرائع کے مطابق پچھلے ڈیرھ مہینے میں 230 سے زائد افغان مرد ،عورتوں اور بچوں کو جو کہ دشوار گزار پہاڑی راستوں اور نالوں میں سے چھپ کر پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف سی کے چوکس جوانوں نے گرفتار کر لیا۔اول خان کلے اور باچا مینہ کے شہریوں کو جرگہ کے ذریعے سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے ۔کہ غیر قانونی طور پر افغانیوں کو ہر گز باڈار پار کرانے کی کوشش نہ کریں ۔

اس کے علاوہ جو ٹیکسی ڈرائیوں اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں ۔اْن کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ بارڈر پر سختی کی وجہ سے اب افغان باشندے خیبرایجنسی کے دوسرے علاقوں سے آنے کی کوشش کررہے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے