کشمیر میں بربریت اجاگر کرنے کیلئے 22 ارکان پارلیمنٹ نامزد

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر میں ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے اہم ممالک میں اجاگر کرنے کے لیے 22 ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کردیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر کے نصب العین کی جنگ لڑنے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے 22 ارکان پارلیمان کو خصوصی نمائندوں کے طور پر نامزد کیا ہے جو دینا کے اہم ملکوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے خصوصی نمائندوں کو کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے خصوصی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کی کوششیں یقینی بنائیں، تاکہ وہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران اس حوالے سے عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر کو جھنجوڑ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے ساتھ کیا گیا حق خود ارادیت کا دیرینہ وعدہ یاد دلائیں گے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کریں گے کہ یہ ہندوستان ہی تھا، جس نے کئی عشروں پہلے کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ سے رجوع کیا مگر اب وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی کئی نسلیں صرف ٹوٹے وعدے اور بے رحم جبر دیکھتی آئی ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا یہ یوم تاسیس ادارے کے عملی اقدامات سے منسوب ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی انتہائی ناکامی ظاہر کرتا ہے اور عالمی ادارے کو ہر صورت اپنی ساکھ قائم کرنی چاہیے، جبکہ پاکستان کشمیر کاز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

[pullquote]کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے جن ارکان پارلیمنٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں درج ذیل ارکان شامل ہیں۔
[/pullquote]
امریکا اور اقوام متحدہ (نیو یارک) کے لیے مشاہد حسین سید اور شزرا منصب علی خان

برطانیہ کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم اور قیصر شیخ

چین کے لیے خسرو بختیار اور المداد لالیکا

روس کے لیے رضا حیات ہراج، جنید انور چوہدری اور نواب علی وسان

سعودی عرب کے لیے مولانا فضل الرحمٰن، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اور محمد افضل کھوکھر

ترکی کے لیے محسن شاہنواز رانجھا اور ملک پرویز

فرانس کے لیے عائشہ رضا فاروق اور رانا محمد افضل

اقوام متحدہ (جنیوا) کے لیے اویس لغاری

بیلجئم کے لیے اعجاز الحق اور ملک عزیر

جنوبی افریقہ کے لیے عبدالرحمٰن کانجو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے