کابل قندھار ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،50 افراد ہلاک

[pullquote]افغانستان میں کابل قندھار ہائی وے پرآئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 28 زخمی بھی ہوئے۔ [/pullquote]

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے قندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے