راولپنڈی میں سجی سنوری دلہن چچا زاد کے ہاتھوں قتل

[pullquote]نئی زندگی کا خواب چکنا چور…[/pullquote]

راولپنڈی میں سجی سنوری دلہن کوچچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ دلہن تقریب میں جانے کے لیے بیوٹی پارلر سے نکلی تو اس پر موٹر سائیکل سواروں نے چکری روڈ پر گولیاں چلادیں، پولیس کہتی ہے کہ قتل رشتے کے تنازع کا شاخسانہ ہے، دلہن کا بھائی کہتا ہے کہ قاتل زبیر رشتے سے ناخوش تھا۔

نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں بسے تھے ، ہتھیلیوں پر محبتوں کے رنگ رچے تھے ،آمنہ خوشیوں کے لمحات کو جی رہی تھی لیکن سفاک قاتل نے ایک پل میں سب کچھ اجاڑ دیا۔


راولپنڈی کی آمنہ زندگی کے سب سے حسین دن بیوٹی پارلر سے سجی سنوری نکلی ، چکری روڈ پر پارلر کے باہر گھات لگائے آمنہ کے چچا زاد زبیر نے اس پر گولی چلائی اور ایک ہی گولی میں آمنہ کے ہزاروں خوابوں ،ماں باپ کے ارمانوں ،نئ زندگی کی امنگ لیے جیتی جاگتی آمنہ کو ختم کردیا ، آمنہ کا بھائی کہتا ہے کہ زبیر اس رشتے سے ناخوش تھا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،آمنہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی،بارات سے چند گھنٹے قبل قتل کی جانیوالی آمنہ کی ایک اور بہن پانچ سال پہلے خاندانی دشمنی اور نفرت کی بھینٹ چڑھ کر قتل ہوچکی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے