مقبوضہ کشمیر: مظالم بند ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، کشمیری رہنما

[pullquote]کشمیری رہنمائوں نے بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ وادی میں فوجی مظالم بند نہیں ہوتے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔[/pullquote]

سری نگر: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے نظر بند اور جیلوں میں قید مختلف حریت رہنمائوں سے الگ الگ ملاقات کی کوشش کی تاہم کشمیری رہنمائوں نے ملاقات سے انکار کردیا ۔

میڈیا کے مطابق بھارتی وفد نے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کے علاوہ سابق حریت چیئرمین عبدالغنی بھٹ سے الگ الگ ملاقات کرنے کی کوشش کی۔

تمام رہنمائوں نے بھارتی وفد سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوسکتے جب تک نہتے اور معصوم کشمیریوں پر بربریت کا سلسلہ نہیں روکا جاتا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے