شمالی کوریاکاایٹمی دھماکا:عالمی برادری میں تشویش

[pullquote]شمالی کوریا نے پھر ایٹمی دھماکاکرکے عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی،10 ٹن وزنی ایٹمی دھماکے کے بعد 5شد ت کا زلزلہ آیا۔[/pullquote]


امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے سنگین نتائج ہوں گے ،چین،جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا ایک ہی سال میں یہ دوسرا جوہری تجربہ ہے،جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔ امریکی اور چینی ایجنسیوں نے آج صبح شمالی کوریا کے جوہری تنصیب کے مقام پر 5 شدت کے زلزلے کی تصدیق کی جو شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے باعث آیا،جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق تجربے میں 10 کلوٹن جوہری مواد استعمال کیا گیا ۔

شمالی کوریا نے اس نئے جوہری تجربے کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے جوہری تجربے کو ناقابل قبول قرار دیا۔چین اور جنوبی کوریا نے بھی تجربہ کی مذمت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے