پی ایس 127 میں کامیابی پر بلاول بھٹو کی مبارکباد

[pullquote]پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام خصوصاً ملیر ضلع کے عوام کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے اپنا حق رائے دہی دوبارہ حاصل کیا ہے اور اس حق کو بلا کسی خوف و دباؤ کے استعمال کیا ہے۔[/pullquote]

ملیر کے صوبائی حلقہ پی ایس 127پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ بلوچ کی کامیابی پر ان کو مبارکباد کے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جمہوریت کے سچے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو جب بھی محفوظ، آزاد اور شفاف ماحول دیا گیا ہے تو انہوں نے دیگر جماعتوں کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑے پیمانے پر اولیت دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا تعلق معاشرے کے تمام طبقات اور پورے پاکستان سے ہے،حقیقت میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک کا ایک ایسا گلدستہ ہے جو کہ تمام فیڈریشن اور تمام رنگ و نسل اور عقائد کے پھولوں کی مانند نمائندگی کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ غیر جانبدارضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی سے پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر برداشت اور عزت باہمی کے نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی ہے، امید ہے کہ دوسری سیاسی جماعتیں اس کی تقلید کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا یہ خواب اور پلان تھا کہ کراچی شہر کے ٹریفک نظام کے حل کے لیے فلائی اوورز کا جال بچھایا جائے ،پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان اسٹیل ملز،پاکستان مشینری ٹول فیکٹری،عباسی شہید اسپتال، سندھ میڈیکل کالج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قائم کیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ 2002ءکی نئی حد بندی کے بعد پہلی بارحلقہ پی ایس 127پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید عبداللہ مراد نے یہ سیٹ جیتی تھی اور اب اس سیٹ پر دوبارہ کامیابی عوام اور پارٹی کی جانب سے شہید عبداللہ مراد کو خراج عقیدت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کے ہر شہری کے گھر جائیں اور انہیں یقین دلائیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی شہر میں مزید خوشحالی اور روزگار لانے کے لیے مزید میگا پراجیکٹس لائے گی… انہوں نے کراچی کے شہریوں پر بھی زور دیا کہ روشنیوں کے شہر کا عروج واپس لانے کیے مل کر کام کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے