سارک سربراہ کانفرنس سے بھارت کا راہِ فرار اختیار

[pullquote] بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس سے بھی راہِ فرار اختیار کرلی ۔ آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونےو الی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ افغانستان، بنگلا دیش اور بھوٹان بھی شرکت نہیں کریں گے۔[/pullquote]

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بھاگے ۔ اب سارک کانفرنس سے بھی راہ فرار اختیار کرلی ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتا۔

سارک کے چیئرمین نیپال کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سمجھتا ہے کہ کچھ اور رکن ممالک کو بھی سارک کانفرنس میں شرکت سے متعلق تحفظات ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان ، بنگلادیش اور بھوٹان سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے