سندھ ہائی کورٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے بول ٹی وی کا لائسنس بحال کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے لائسنس کی معطلی کا حکم غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بول ٹی وہ لا لائسنس بحال کر دیا . فاضل عدالت نے کہا ہے کہ پیمرا کا شکایتی کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر لائسنس معطلی کا حکم خلاف قانون تھا .

جسٹس ذوالفقار احمد پر مشتمل سنگل بینچ نے حکم دیا کہ بول ٹی وی کو فوری طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے .

بول ٹی وی کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ شکایتی کونسل ( سی او سی ) نے پی بی اے کی شکایت پر بول ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی اور کونسل نے سولہ ستمبر 2015 کو بول ٹی وی کو صفائی کا موقع بھی نہیں دیا .

عدالت نے چھ اکتوبر کو پیمرا سے تفصیلی جواب بھی طلب کیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے