سرجیکل اسٹرائیک ہوئی ہی نہیں. مودی ثابت کریں؟ وزیر اعلیٰ دہلی کا چیلنج

[pullquote] دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سوالات اٹھا کر مودی سرکار کو چیلنج کردیا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کہاں ہوا، کب ہوا، کیسے ہوا، مودی سرکار ثابت کر کے دکھائے؟[/pullquote]

مودی کے حریف اور دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی کو ایک انتہائی مشکل کام کا چیلنج دے دیا،کیجریوال نے کہا کہ پاکستان کہہ رہا ہے کہ سرجیکل آپریشن نہیں ہوا، مودی ثابت کر کے دکھائیں کہ آپریشن ہوا ہے۔

انہوں نے مودی سرکار کو چیلنج کیا کہ وہ بھی غیر ملکی میڈیا کو کنٹرول لائن پر لے کر جائے۔

مودی سرکار کے ٹاؤٹ بھارتی میڈیا کے پیدا کردہ جنگی جنون کے نتیجے میں بھارت میں مودی کے پاکستان میں سرجیکل آپریشن کے دعوے پر کوئی سوال اٹھانے کو تیار نہیں، مگر مودی کے حریف دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سرجیکل آپریشن کے دعوے پر اپنے ہی طریقے سے سوال اٹھا دیا۔

کیجریوال نے کہا کہ پاکستان اپنے میڈیا اور غیر ملکی صحافیوں کو کنٹرول لائن پر لے کر گیا ۔

کیجریوال نے سوال تو بڑے بھولپن سے پوچھے پتا نہیں وہ اتنے بھولے ہیں بھی یا نہیں، لیکن انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ غیر ملکی اور غیر جانب دار میڈیا کو کنٹرول لائن پر وہ لے کر جاتا ہے جس کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہوتا، مودی سرکار غیر ملکی میڈیا تو کیا اپنے میڈیا کو ہی کنٹرول لائن پر لے جائے؟میڈیا تو کیا بھارت تو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو بھی اپنے زیرِ قبضہ علاقے میں جانے نہیں دیتا؟

مودی سرکار نے اڑی حملے کا الزام تو پاکستان پر لگا دیا لیکن پاکستان کی پیش کش کے باوجود یہ مودی سرکار ہی ہے جو اڑی حملے کی تحقیقات کے لیے کسی غیر ملکی ٹیم کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

کچھ ایسی ہی صورت حال مقبوضہ کشمیر کی بھی ہے جسے بھارت نے ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو وہاں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے