ایرانی سپریم لیڈر کے گھر پڑھانے والے قاری کی بچوں سے زیادتی

[pullquote]ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے گھرپڑھانے والے قاری کا بچوں سے جنسی تشددمیں ملوث ہونے کا انکشاف
[/pullquote]

عرب ٹی وی کے مطابق مرشد اعلیٰ کے مقرب سمجھے جانےوالے ایک قاری 46 سالہ سعید طوسی 12 سے 14 سال کے بچوں کو مسلسل سات سال تک جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔

قاری سعید طوسی کے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والے تین بچوں نے بتایا کہ انہیں جنسی ہراسانی کانشانہ بنایاگیا.ملزم قاری سعید کے خلاف ٹھوس تحریری اور آڈیو ثبوت موجود ہیں. ایک موقع پر قاری سعید طوسی نے اپنے جرم کا تحریری اعتراف کیا جس میں یہ عہد بھی کیا کہ وہ آئندہ یہ جرم نہیں کرے گا۔

قاری طوسی کی ہوس کا نشانہ بننے والے اس کے ایک شاگرد نے بتایا کہ چند سال قبل ایک غیرملکی سفر کے دوران اس پر جنسی تشدد کیاگیا جب وہ قاری ’صاحب‘ کے ہمراہ ایک عالمی مقابلہ حسن قرآت میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ طالب علم نے بتایا کہ دوسرے ملک میں جانے کے بعد ہم نے ایک ہوٹل میں دو الگ الگ کمرے بک کرائے۔ بعد میں قاری طوسی نے اپنا کمرہ چھوڑ دیا اور ہم ایک ہی کمرے میں اکھٹے ہوگئے جہاں قاری طوسی نے اسے 12 سال کی عمر میں جنسی ہوس گیری کا نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے