خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کرنے کے عندیہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں کہ لال مسجد نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،اس صورتحال میں خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد و جامعہ حفصہ کی پوزیشن واضح کردی۔

خطیب لال مسجد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موقف سے اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال مسجد و جامعہ حفصہ نے ابھی تک تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ہم جب بھی اٹھیں گے تو قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اٹھیں گے۔

[pullquote]مولانا عبدالعزیز کا آڈیو بیان
[/pullquote]

https://www.youtube.com/watch?v=e7cJyQtNT2g

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک آڈیو بیان میں کہا ہے کہ’’ ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کی جانب سے پی ٹی آئی کے دھرنے کے متعلق جس رائے کا اظہار کیا گیا ہم اس کا احترام کرتے ہیں تاہم لال مسجد و جامعہ حفصہ کی یہ رائے ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ مسائل کا حل ہے نہ کہ چہروں کی تبدیلی،فقط چہروں کی تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ ایسی صورت میں نظام اور قانون یہی رہے گا،میں عمران خان صاحب کے موقف کی سو فیصد حمایت کرتا ہوں کہ ملک میں کرپشن،چوری،ڈاکے اور ظلم و ستم انتہا کو ہیں لیکن عمران خان صاحب جو طریقہ اختیار کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت چلی جائے اور وہ آجائیں اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک قرآن و سنت کا نفاذ نہ ہوجائے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ موجودہ نظام اور قانون انگریز کا بنایا ہوا ہے،اس نظام میں اربوں روپے کی کرپشن کی جاتی ہے،معاملہ عدالت چلا جائے توپھر کروڑوں روپے وکیلوں کو دیئے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ججوں کو بھی پیسے دیئے جاتے ہیں اور پھر وہ لوگ صاف شفاف ہوکر باہر آجاتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے ہے،جب تک نظام یہ رہے گا،عدالتوں میں انگریز کا قانون ہوگا اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے،قوم کو قرآن و سنت کے نفاذ، اس کی بالادستی اور اس پر عملدرآمد کے لئے اٹھنا چاہیئے،ہم عمران خان صاحب کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سب کچھ ویسا ہی ہے جیسے وہ کہہ رہے ہیں لیکن اس کا حل وہ نہیں جو عمران خان صاحب کہہ رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ بیماری وہ ہی ہے جو عمران خان صاحب بتا رہے ہیں مگر اس کا علاج قرآن و سنت کا نفاذ ہے،اسی سے ملک کے حالات بہتر ہوں گے،ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں دین دشمنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے،ہزاروں علماء اس ملک میں شہید کردیئے گئے ،لاکھوں علماء عقوبت خانوں کی نذر کردیئے گئے،یہ ظلم و ستم ہماری حکومت کررہی ہے مگر اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ قوم کو قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اٹھنا چاہیئے،ہم قرآن و سنت کے نفاذ کی جدوجہد کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ لیکن لال مسجد و جامعہ حفصہ نے ابھی تک عمران خان کے دھرنے میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ہم اٹھیں گے تو صرف قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اٹھیں گے‘‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے