دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں جمعے کے متصل بعد نماز استسقاء (بارش کے حصول کیلئے پڑھی جانے والی نماز) ادا کی جائے گی ۔ فیصل مسجد میں جمعے کی نماز ٹھیک ڈیڑھ بجے ڈاکٹر حافظ محمد انور کی امامت میں ادا کی جائے گی ۔
آئی بی سی اردو سے گفت گو کرتے ہوئے دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر سہیل حسن نے کہا کہ دور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں جب قحط یا خشک سالی کی صورت حال ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز استسقاء پڑھا کرتے تھے ۔ انہوں نے اپنے صحابہ اور امت کو اس موقع پر نماز استسقاء پڑھنے کا حکم فرمایا ۔
ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جاری حالیہ خشک سالی سے عوام مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں. دمہ، سانس کی تکلیف، نزلہ، زکام، بخار اور دیگر مہلک بیماریاں کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری سموگ کے بارے ميں ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے ہی اس کا خاتمہ ممکن ہے.