خالصتان فورس کا لیڈر بھارتی جیل توڑ کر فرار

بھارت میں خالصتان لبریشن فورس کا لیڈر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ جیل توڑ کر فرار ہوگیا۔

ہرمندر سنگھ مِنٹو بھارت میں خالصتان تحریک کا بڑا نام ہے اتوار کی صبح دس بجے بھارتی شہر پٹیالہ میں نابھا جیل کے باہر تین گاڑیاں آکر رکیں اور سوار مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔

بھارتی پنجاب کی نابھا جیل سے مسلح حملہ آور خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ کو پانچ ساتھیوں سمیت چھڑا لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
نومبر دوہزار چودہ میں ہرمندرسنگھ منٹو کو تھائی لینڈ سے بھارت آتے ہوئے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارت مِنٹو پر دس سے زائد دہشت گردی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام لگاتا ہے۔

خالصتان لبریشن فورس کو انیس سوچھیاسی میں آپریشن بلیواسٹار کے بعد ارور سنگھ اور سکھوندر سنگھ بابر نے قائم کیا تھا، مِنٹو کی رہائی بھارت میں خالصتان تحریک میں مزاحمت کی ایک نئی روح پھونک دینے کے مترادف قراردی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے