اپنے بیانات اور دلچسپ حرکات سے حیران و پریشان کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور روپ سامنے آگیا ہے، حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ ایک ہوٹل میں بطور ویٹر کام کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن اپنے ہوٹل میں گزارا، جہاں انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ہوٹل ملازمین کرتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن میں کئی ذمے داریاں نبھائیں ،پہلے وہ ہوٹل پہنچے تو انہوں نے اپنے عملے کو بھی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔
سب سے پہلے ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے والوں کا سامان گاڑی تک پہنچایا، پھرانہوں نے ہوٹل میں قیام کرنے والی ایک خاتون کے کتے کو ٹہلایا،روم سروس کی تو روم ریسیڈینٹس کو بھی بتادیا کہ یہ سنجیدہ روم سروس ہے۔پھر باری آئی ہاؤس کیپنگ کی۔
انہوں نے بیڈ کی چادریں بھی ٹھیک کیں، فرش بھی صاف کیا، باتھ روم کو بھی چمکادیا،یعنی ایک دن میں ملازمین کی زندگی جی لی۔واضح رہے یہ ویڈیو کچھ سال پہلے اوپرا ونفرے شو میں دکھائی گئی تھی