دلوں کے قریب جرنیل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک کامیاب جرنیل کے طور پر تو جانے ہی جاتے ہیں لیکن اپنے فوجیوں کے لیے محبت اور عام لوگوں کے ان کے جذبات کا اندازہ مجھے خیرپورٹامیوالی میں ہوا،،فائر پاور کے بھرپور مظاہرہ کےبعد وزیراعظم سمیت تمام لوگ بہت خوش اور مطمئن نظر آرہے تھے، وزیراعظم نواز شریف کو رخصت کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل واپس اپنے جوانوں میں پہنچ گئے ،،ٹینک پر کھڑے ہوکر آرمی چیف نے ان جوانوں سے اپنے دل کی باتیں کیں،وہاں موجود میڈٰٗیا کو یہ تقریر کیمرہ پر ریکارڈ کرنے سے روک دیا گیا لیکن اس کے ٹکرز ہم نے بھجوائے بعد میں فوٹیج خود آئی ایس پی آر نے جاری کردی،، آرمی چیف کے طور پر اپنے جوانوں کے اتنے قریب جنرل راحیل کو دیکھ کر لگا کہ ابھی ان کے قریب موجود کمانڈوز ہٹو بچو کی صدائیں لگیں گی،،چیف سیکیورٹی آفیسر فوری طور پر تمام کمانڈوز کو ہدایت دیں گے کہ سب کو دور کردو لیکن یہ دیکھ کو خوشگوار حیرت ہوئی کہ آرمی چیف نے مائیک پکڑا اور سب ایسے خاموش ہوئے جیسے بچے اپنے کسی بڑے بزرگ کے احترام میں فوراً خاموش ہوکر غور سے ان کی بات سننے لگیں،،ایک فاصلہ پر موجود تمام جوانوں کی آنکھوں میں ایک محبت موجزن تھی،

آرمی چیف نے بھی ایک سخت گیر جرنیل کے بجائے ایک بڑے اور بزرگ کی طرح ہی ان سے باتیں شروع کردیں، فائر پاور میں ان کی مہارت پر ان کی تعریف کی ،اس کے بعد بولے کہ عام لوگوں کے ساتھ آپ کا سوشل کنٹیکٹ بہت ضروری ہے،،کسی بھی ناگہانی آفت میں صرف ایک آرڈر ہے کہ کوئی آرڈر نہیں ہے،آپ کو کسی حکم کے انتظار کی ضرورت نہیں،فوراً نکلیں اور اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں،آرمی چیف نے اپنے شہدا کے لیے کہا کہ ان کو ہم بھول نہیں سکتے، ان کے خاندان ہمارے خاندان ہیں اور ہم اپنے شہیدوں کو سب سے مقدم رکھیں گے،، آرمی چیف کے ایسے الفاظ نے سب ہی کے خون گرما دیے، اسی دوران ایک جوان نے فرط جذبات سے بھرپور نعرہ تکبیر،پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا تو آرمی چیف نے اس جوان کو اپنے ٹینک پر بلا لیا،،اس جوان کو گلے لگانے کے بعد مائیک اس جوان کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ اب نعرہ لگاؤ،، بلند آواز میں نعرہ تکبیر بلند ہوا تو وہاں موجود تمام افراد جذباتی ہوگئے، آرمی چیف نے بازو بلند کرکے نعرہ لگایا اور اس دوران ان کی نظر سامنے کھڑے میڈیا کے نمائندوں پر پڑی تو انہوں نے اپنی گفت گو کا رخ میڈیا کی طرف موڑا اور کہا کہ یہ میڈیا کے دوست ہمارے وہ ساتھی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،، میڈٰیا کی جنگ ہم نے اپنے ان دوستوں کے ساتھ ملکر لڑی ہے، میڈیا نمائندوں نے بھی ہاتھ بلند کرکے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا،،

اس کے بعد تصویر کھنچوانے کے لیے تمام جوان ان کے ٹینک کے ارگرد جمع ہوگئے،سیکیورٹی پر معمور کمانڈوز کی حالت دیکھنے لائق تھی جو تمام ایس او پیز کو بالائے طاق ہوتے ریکھ رہے تھے لیکن جوانوں کی چیف سے اور چیف کی جوانوں سے محبت کی راہ میں حائل بھی نہیں ہونا چاہتے تھے،،اسی دوران کافی فاصلہ پر سپاہیوں کا ایک گروپ کھڑا تھا جسے سیکیورٹی نے روک رکھا، آرمی چیف نے جب انہیں دیکھا تو ہاتھ سے اشارہ کرکے انہیں بھی کہا کہ ادھر آجاؤ سب،،اور سب جوان وارفتگی سے بھاگے اور اپنے کمانڈر کے اردگرد کھڑے ہوگئے،،تصویر کے بعد جنرل راحیل ٹینک سے اترے تو کئی جوانوں نے ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کی جسے انہوں نے رد نہ کیا اور درجنوں تصاویر بنوائیں،،

جنرل مشرف ہوں یا جنرل کیانی یا کوئی اور سینئر جنرل،،لیکن اپنے جوانوں کے اس قدر قریب صرف جنرل راحیل شریف کو دیکھا، جو سیکیورٹی پروٹوکول کو ایک طرف رکھ کر اپنے جوانوں کے قریب ہوجاتے ہیں، ان کی مقبولیت اورجوانوں میں پسندیدگی ان کے رویوں سے ہوجاتی ہے،جنرل راحیل ریٹائرڈ ہونے جارہے ہیں لیکن ایک کامیاب اور دلوں میں گھر کرنے والے جرنیل کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،،،،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے