شادی پر لاکھوں کا نہیں صرف 500روپے کا خرچا

یوں تو شادیوں پر لاکھوں روپے خرچ ہوجانا عام سی بات ہے، جس کے باعث اکثر لوگ پریشان نظر آتے ہیں ،تاہم بھارت میں ایک لڑکی نے 5 سو روپے میں اپنی شادی کرکے دیکھنے والوں کو حیران دیا۔

بھارتی شہر سورت میں 22 سالہ لڑکی دکشا پرمار نے اپنی شادی پر محض 500 روپے خرچ کرکے نہ صرف اپنے والدین کی مشکلات کو کم کیا بلکہ دیگر لوگوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کردی۔

اس شادی میں مہمانوں کی خاطر تواضع چائے اور پانی سے کی گئی، جس پر دلہن کا کہنا تھانریندر مودی کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کیلئے بڑے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعداس کے خاندان کا شادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا منصوبہ متاثر ہوا اور انکے والد نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی ملتوی کردیں گے۔

تاہم اس نے اپنے والدین پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے مطابق شادی کریں اور مہمانوں کی تواضع چائے کے کپ سے کریں ،جس کے بعد اس نے اپنے گھر کے بڑوں، اپنے منگیتر اور سسرال والوں کو اس بات پر قائل کیا ۔

شادی کی تقریب میں دلہن کی طرف سے 50 سے زائد اور دلہا والوں کی طرف سے 125 سے 150 کے درمیان مہمانوں نے شرکت کی، پوری تقریب کا خرچہ محض 500 روپے رہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے