کوپا امریکا:برازیل کو شکست

 

footbal_l

سینتیاگو

کوپا امریکا فٹبال میں کولمبیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سابق عالمی چیمپین برازیل کو ایک گول سے ہرادیا۔

ریفری نے برازیلین اسٹار نیمار اور کولمبیا کے کھلاڑی کو میچ کے اختتام پر جھگڑا کرنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھا دیا،

اہم میچ دیکھنے بڑی تعداد میں شائقین سینتیاگو کے اسٹیڈیم پہنچے،

کھیل کے 36ویں منٹ میںJEISON MURILLAنے کولمبیا کو برتری دلا دی،

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں برازیل نے اٹیک کیا،

نیمار کا ہیڈر گول کیپر نے سیف کر لیا۔

دوسرے ہاف میں بھی حملے ہوتے رہے لیکن برازیلین گول برابر کرنے میں ناکام ہو گئے۔

ریفری کے اختتامی وسل بجاتے ہی فرسٹیشن میں نیمار نے گیند کو کک لگائی ،جو کولمبین کھلاڑی کے لگی اور پھر نوک جھوک شروع ہو گئی،

ریفری نے جھگڑنے والے برازیلی کھلاڑی نیمار اور کولمبیاکے BACCA کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے