قاری حنیف جالندھری کو برطرف کرنیکی کی سازش قبول نہیں . مفتی نعیم

کراچی(آئی بی سی اردو) گزشتہ کچھ روز سے جاری قاری حنیف جالندھری کی وفاق المدارس کے ناظم اعلی کے عہدے سے برطرفی کی افواہوں کے پیچھے چند غیر متعلقہ عناصر پر مشتمل گروہ کارفرما ہیں،یہ بات گزشتہ رات جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم اور وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے رکن مفتی محمد نعیم نے آئی بی سی اردو کی براہ راست فیسبک نشریات میں کہی،

[pullquote]مفتی محمد نعیم کی آئی بی سی سپیشل ٹاک سننے کیلئے اس لنک پہ کلک کیجئے .[/pullquote]

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وفاق المدارس کے اندر جاری تنازعات کی افواہوں کے پیش نظر آئی بی سی اردو نے جب مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی مفتی نعیم سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے براہ راست ویڈیو بیان میں کہا کہ قاری حنیف جالندھری مدارس کے حقیقی ترجمان اور باصلاحیت آدمی ہیں،ان کے خلاف سازشی ٹولے کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ اس تنازعہ سے متعلق 18 رکنی کمیٹی جو تشکیل دی گئی ہے اس کا علم تو وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کی شوری کو بھی،ان کا کہنا تھا کہ ناظم وفاق سے جو بھی مسئلہ ہو اس کا تعلق شوری سے ہے اور ایسے مسائل شوری آپس میں بیٹھ کر حل کرسکتی ہے،

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ مدارس سے غیر متعلق عناصر قاری حنیف جالندھری سے متعلق جو سازشیں کررہے ہیں ہم ان سے بخوبی واقف ہیں اور اس ساذش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ قاری حنیف جالندھری ایک مدبر انسان ہیں اور انہوں نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم مدارس کی بہترین ترجمانی کی، اس لئے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں،

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مجلس عاملہ کے ارکان مولانا سلیم اللہ خان سے کل ملاقات کرکے ان سازشوں سے انہیں آگاہ کریں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے