جتنے اینکرز ہیں ان کے نام بھی فورتھ شیڈول میں ہونے چاہیئں. اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ایف کے قاری احسان اللہ کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کاحکم دیا ہے .

قاری احسان کے وکیل عبدالرشید نے عدالت کو بتایا کہ قاری احسان کا تعلق کسی ممنوعہ تنظیم سے نہیں لیکن تین سال سے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ درخواست گزار سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں بارے عدالت کو بتائیں، اس طرح تو جتنے اینکرز ہیں ان کے نام بھی فورتھ شیڈول میں ہونے چاہیئں.

جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ قاری احسان کا نام فورتھ شیڈول میں نام ڈال کر اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں کسی اور کو نہیں، قاری احسان اللہ اسلام آباد کی ایف ایٹ فور مسجد کے مہتمم ہیں. شجاع خانزادہ قتل کیس کے بعد ان کے مدرسے پر رات گئے چھاپے میں ان کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا تھا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے