زارا قاضی
. . . .
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں 32 دن باقی رہ گئے ہیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال الیکشن شیڈول جاری نہیں کیا جا سکا
امیدواروں میں الیکشن کے حوالے سے بے چینی پائی جا رہی ہے. الیکشن شیڈول میں تاخیر سے امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے کم وقت ملے گا اور آر اوز کے پاس بھی جانچ پڑتال کے لیے وقت کم ہو گا
الیکشن کمیشن ممبران کو شیڈول کا ڈرافٹ بھیجوا دیا گیا ہے مگر ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی شیڈول جاری نہیں ہو سکا..
ذرائع کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات تاخیر سے ہونے کی جو وجہ سامنے آ رہی ہیں اس میں حکومت نے بل سینیٹ سے پاس نہیں کروایا. اور بل اس وقت سینیٹ کی کمیٹی کے پاس ہے
سینیٹ کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو ہو گا . ذرائع کے مطابق کمیٹی سے بل پاس ہونے کے بعد شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے تک تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔