شفق حبیب اور گرینڈ تھورنٹن کا پی جی جے ڈی سی کے لیے اقدام

مشہور جیولری ڈیزائنر شفق حبیب نے گرینڈ تھورنٹن کے ساتھ مل کر پاکستان جیم اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی جی جے ڈی سی) کے ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی جی جے ڈی سی نے اس سے قبل بھی پاکستانی زیورات کی ٹیکنالوجی، برآمدات، او ہنر مندی کے فروغ اور مارکیٹنگ اور برانڈ کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

گرینڈ تھورنٹن دنیا کی بڑی اکاؤنٹنگ اورپروفیشنل کنسلٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ شفق حبیب ان کے ساتھ مل کر پی جی جے ڈی سی کے لیے اگلے دس سال کی کاروباری حکمت عملی تیار کریں گی۔

شفق حبیب کا ماننا ہے کہ پاکستانی زیورات کی صنعت بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے اور ہماری حکومت کے تعاون سے اس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکتاہے۔

ایسے اقدامات دیگر ممالک نے بھی کیے ہیں جن مین بھارت بھی شامل ہے جہاں نیشنل اسکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے انڈیا جیم
اور جولری انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر زیورات کی برآمدات کو پچھلی دو دہائیوں میں قابل حد تک بڑھادیا ہے۔

شفق حبیب کو یقین ہے کہ ایسے ہی اقدامات پاکستان میں کیے جائیں تو یہاں کی زیورات کی صنعت کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے، اس لیے اس اشتراک سے وہ پاکستان کی زیورات کی برآمد کو اس حد تک بڑھانا چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستانی زیورات کی صنعت کی کارکردگی کے چرچے ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے