افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ جوتے اب تک پاکستان میں موجود نہیں۔

‘گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے’

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انداز، گفتگو، بیانات اور تنازعات کے باعث اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب وہ ایک اور وجہ سے ٹوئٹر پر مذاق کا موضوع بن چکے ہیں۔

مشہور برانڈ گوچی نے دلچسپ اور نئے انداز کے خواتین کے جوتے ڈیزائن کیے ہیں، جنہیں چین سے حاصل کی گئی بکریوں کے بالوں سے تیار کیا گیا۔

یہ جوتے کافی مہنگے ہیں اور ان کی مالیت 1800 ڈالر ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوتے اپنے مہنگے ہونے کے باعث توجہ کا مرکز نہیں بن رہے بلکہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے جوڑ دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کو یہ جوتے ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے مشابہہ نظر آئے.

ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرکے لکھا ‘گوچی نے 1800 ڈالر کے جوتے متعارف کروادیے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں سے بنایا گیا ہے’
donald-trump-hair-shoes-1
چند صارفین نے کہا ‘گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے’

کسی نے کہا ‘ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ٹرمپ کے بالوں نے بھی اپنا نیا کیریئر شروع کرنے کے لیے انہیں چھوڑ دیا، اچھا اقدام ہے.
کسی کا کہنا تھا کہ ‘صرف 1800 ڈالر میں آپ ٹرمپ کے بالوں سے بنائے ہوئے یہ گوچی کے جوتے لے سکتے ہیں، جو آپ کے گھر کے فرش کو صاف کرنے کے لیے بہترین ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے