عدالت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام بحال کر دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔

عدالت سے پروگرام کی بحالی کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، نذیر لغاری، عامر ضیاء وکلاء کے ہمرا ہ
عدالت سے پروگرام کی بحالی کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، نذیر لغاری، عامر ضیاء وکلاء کے ہمرا ہ

پیمرا کی جانب سے بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر گزشتہ روز پابندی عائد کی گئی تھی تاہم پابندی کے باوجود انہوں نے گذشتہ روز شب پونے گیارہ بجے اپنا پروگرام کیا ۔پروگرام کے بعد پیمرا کے حکم کے مطابق کیبل آپریٹرز نے بول نیوز کو بند کرنا شروع کر دیا تھا تاہم جمعے کی دوپہر کے بعد بول نیوز اکثر علاقوں میں دوبارہ بحال ہو گیا ۔

پیمرا نے آج جمعے کے روز لبیک ٹی وی (بول نیوز) کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے سوال کیا کہ پابندی کے باوجود پروگرام کیسے نشر کیا گیا ۔ بول نیوز ایک ہفتے میں جواب دے ۔

بول انتظامیہ کے مطابق پیمرا کے چئیرمین کی جانب سے بول نیوز کے خلاف فیصلہ تعصب اور جانبداری پر مبنی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ میں گئے جہاں عدالت نے پیمرا کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔

عدالت کے حکم کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین یکم فروری تک اپنا پروگرام کریں اور اس دوران وہ پیمرا کے ساتھ اپنے معاملات کو بھی کلیئر کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے