گمشدہ بلاگرز واپس آ گئے

اسلام آباد میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں گمشدہ ہونے والے بلاگر اور سماجی کارکن سلمان حیدر واپس آئے ہیں۔ان کے خاندان نے بھی ان کی واپسی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بخیریت ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات پولیس جاری کرے گی۔فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر، انسانی حقوق کے کارکن اور سماجی امور پر شاعری کے حوالے سے پہچانے جانے والے پروفیسر سلمان حیدر اس ماہ کی چھ تاریخ سے اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے۔سلمان حیدر کی گمشدگی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے جن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کی جلد از جلد بازیابی ممکن بنائی جائے۔وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ان کی بازیابی کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو کوششیں تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت جاری کی تھی۔

اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے پولیس سٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سلمان حیدر چھ جنوری کی رات کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے اور انھوں نے اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات آٹھ بجے تک گھر پہنچ جائیں گے۔ تاہم اس کی بجائے ان کی اہلیہ کو سلمان حیدر کے نمبر سے پیغام موصول ہوا کہ کورال چوک سے ان کی گاڑی لے لی جائے۔اس کے بعد تھانہ لوئی بھیر میں ان کے اغوا کی رپورٹ درج کرلی گئی تھی۔سلمان حیدر پانچ سال سے زائد عرصے سے فاطمہ جناح یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔ وہ شاعر ہیں اور تھیئٹر میں اداکاری، ڈراما نگاری اور صحافت جیسے شعبوں سے وابستہ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے