راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی فتح

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرلیا ، افضل بٹ صدر ، ناصر ہاشمی سینئر نائب صدر ، علی رضا علوی جنرل سیکرٹری ، اصغر چوہدری سکرٹری مالیات ، خالد گردیزی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے.

جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار افضل بٹ نے 872 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے شہریار خان نے 506 ووٹ حاصل کیے ،

ناصر ہاشمی 854 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے .

جرنلسٹ پینل کے ہی صغیر چوہدری 765 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد پینل کے ستار چوہدری اور محمد اسلم نے بالترتیب 419 اور 47 ووٹ حاصل کیے .

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے علی رضاعلوی 798 ووٹ لیکر کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے شکیل قرار نے 597 ووٹ حاصل کیے .

جاوید سومرو 862 اورسید خالد گردیزی 735ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ان کے مدمقابل آزاد پینل کے اسد اشرف نے 404اور عائشہ خان نے 593 ووٹ حاصل کیے .

جرنلسٹ پینل کے اصغر چوہدری 835 ووٹ لیکر سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد سرا نے 440 ووٹ حاصل کیے ۔

گورننگ باڈی کی نشستوں پر جرنلسٹ پینل کے عامر عباسی ، عاصم یاسین ، فہیم زبیر عباسی ، مدثر راجہ ، شازیہ نئیر ، سید سمر عباس ، طلعت فاروق ، طارق علی ورک ، وحید رسول چوہدری اور زین ہاشمی کامیا ب ہوئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے