یمن میں 10سال سے قید 7 پاکستانی آج آزاد ہوکر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ان پاکستانیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دفترخارجہ کی کوششوں سے رہائی ملی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور بلوچستان کے ان ماہی گیروں کو یمن حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور یہ گذشتہ 10 سال سے وہاں کی جیلوں میں قید تھے۔