اسلام کا نام استعمال کرکے مذہب کو بدنام کیا جاتا ہے: وفاقی وزیر داخلہ

کھاریاں: چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دشمن اسلام کا نام استعمال کرکے مذہب کو بدنام کرتے ہیں اور سامنا کرنے کے بجائے چھپ کر وار کرتے ہیں۔

پنجاب کے شہر کھاریاں میں نیشنل کاؤنٹر ٹیرراز سینٹر میں ’نیشنل انٹیگریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس‘ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ہمیں خطرہ سرحدوں سے نہیں بلکہ اندروں ملک سے ہے، جبکہ یہ ایسا خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’دشمن آپ کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں بلکہ چھپ کر وار کرتے ہیں، ان میں کوئی اصول نہیں اور وہ اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک طرف فساد برپا کرنے والے ہیں جن کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں، یہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی قتل کرنے سے بازنہیں آتے، جبکہ انہیں اسلام کا محافظ کہنا ظلم ہے۔‘

چوہدری نثار نے کہا کہ’جنگ جیتنے کے لیے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، وہ جذبہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں ہے اور جن میں جذبہ شہادت ہو ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کے پاس جو ہے وہ دشمن کے پاس نہیں، جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے لڑی جاتی ہیں اور وہ جذبہ دشمن کے پاس نہیں ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے