فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال ایک ساتھ

کئی سال تک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد گزشتہ برس الگ الگ سیاسی پارٹیاں بناکر ایک دوسرے کے مخالف بن جانے والے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے طویل عرصے بعد ایک سیمینار میں ساتھ شرکت کی اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

اس وقت فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان جب کہ مصطفیٰ کمال پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یہ پہلا موقع تھا، جب فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال عوامی محفل میں مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دیکھے گئے۔

پارٹیاں الگ ہوجانے کے بعد دونوں رہنما ایک دوسرے کی پارٹیوں اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اگرچہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کبھی ذاتی حملے نہیں کیے، تاہم پھر بھی دبے دبے الفاظ میں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کے لیے جب دونوں رہنما ہال میں پہچنے تو ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے اور پھر بغل گیر ہوگئے۔

دونوں رہنماؤں نے خوشگوار انداز میں چند لمحوں تک گفتگو کی اور پھر برابر برابر نشستوں پر بیٹھ گئے۔

گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار سے خیریت دریافت کی، جس پر فاروق ستار نے مسکراتے ہوئے انہیں اپنی بہتر طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے