جب سات سالہ بچی نے گوگل میں ملازمت کی درخواست دی

کولی برج واٹر نامی یہ سات سالہ بچی اپنی عمر کے بچوں سے زیادہ بلند عزائم رکھتی ہے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی یہ بچی ٹیبلیٹس اور روبوٹس سے بہت زیادہ متاثر ہے اور ایسی ہی کسی بڑی کمپنی میں کام کرنا چاہتی ہے جہاں وہ کچھ کرسکے تو اس نے گوگل میں ملازمت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

اس بچی نے گوگل کے حکام کے نام ایک خط لکھ کر ملازمت کی درخواست کی۔

مگر یہ بچی اس وقت حیران رہ گئی جب اسے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جوابی خط بھیج کر اسے کے خوابوں کی تعبیر کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے لکھا ‘ میں آپ کی ملازمت کی درخواست پر اس وقت غور کروں گا جب آپ کے اسکول کی تعلیم ختم ہوجائے گی’۔

یہ خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

baby latter

اس بچی کے والد نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اس خط سے کولی کو اعتماد ملا ہے جو چند برس پہلے ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا ‘میری بیٹی سے اس وقت متاثر ہوئی جب اس نے مجھ سے ایسی مثالی جگہ کے بارے میں پوچھا جہاں کام کیا جاسکے’۔

انہوں نے جواب میں کہا ‘ گوگل کام کرنے کے لیے اچھی جگہ ہے، جس کی وجہ وہاں کی مشہور و معروف آسائشات اور دیگر سے ہٹ کر کام کرنا ہے’۔

جب بچی نے وہاں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو والد نے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے