جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟

ویسے تو اکثر افراد اپنا جسمانی وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس میں اضافے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

مگر وزن میں کمی کی طرح اس میں اضافہ بھی کوئی آسان کام نہیں تاہم اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں جیسی جینز، ادویات، تناﺅ، کوئی طبی مسئلہ اور ذہنی صحت کے امراض جیسے ڈپریشن، ذہنی بے چینی یا دیگر۔

تاہم اگر آپ جسمانی وزن میں اضافہ چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہے مگر یہ راتوں رات نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے کافی کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

[pullquote]وجہ جانیں
[/pullquote]

اگر تو آپ کے لیے جسمانی وزن میں اضافہ مشکل ثابت ہورہا ہے تو اچھا خیال یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے، صحت کے کچھ مسائل جیسے نظام ہاضمہ کی بیماریاں وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ میٹابولزم بھی بہت تیز ہوسکتا ہے، تو ان وجوہات کو جاننا اور اس کا علاج کرانا جسمانی وزن میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

[pullquote]ذہنی صحت بہتر بنائیں
[/pullquote]

کچھ لوگ تناﺅ یا ڈپریشن کے دوران جسمانی وزن سے محروم ہوجاتے ہیں اور اس میں اضافہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے، ایسا ہونے پر ضروری ہے کہ کسی ڈاکٹر کی مدد لی جائے تاکہ وہ کھانے کی خواہش نہ ہونے اور جسمانی وزن میں کمی کے باعث بننے والے جذباتی مسائل کی جانچ کرکے ان کا تدارک کرسکے۔

[pullquote]دن بھر کچھ مقدار میں کچھ کھاتے رہنا
[/pullquote]

ایک بڑی پلیٹ بھر کر کھانا بہت مشکل کام ہوسکتا ہے تو ایسا کرنے کی بجائے دن بھر میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں کئی بار کھانا بہترین حل ہے، ہر دو سے تین گھنٹے بعد کھانا طبیعت کو بوجھل کیے بغیر بڑی تعداد میں کیلوریز کو جسم کا حصہ بناتا ہے۔

[pullquote]پھلوں کے جوسز کا استعمال
[/pullquote]

جسمانی توانائی بڑھنے والے مشروب کیلوریز کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں جو پیٹ پر گراں بھی نہیں گزرتے، وتامنز اور غذائیت سے بھرپور مشروب اس حوالے سے بہترین ہوتے ہیں جبکہ زیادہ کیلوریز والے مشروب کو بھی ترجیح دی جاسکتی ہے جیسے دودھ اور جوس وغیرہ تاہم ڈائٹ مشروبات سے گریز کرنا چاہئے۔

[pullquote]صحت مند غذا
[/pullquote]

یہ بہت ضروری ہے کہ صرف کیلوریز نہیں بلکہ صحت بخش اجزاءسے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہئے، صحت کے لیے نقصان دہ چیزوں سے کیلوریز کا حصول دیگر طبی مسائل جیسے بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور امراض قلب کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔ گریاں، زیتون کا تیل، خشک میوہ جات، پینٹ بٹر اور ایسے ہی دیگر غذاﺅں کا استعمال بڑھانا چاہئے۔

[pullquote]ورزش[/pullquote]

اگر تو جسمانی وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو جسم مضبوط کرنے والی ورزش کو ترجیح دی جانی چاہئے مگر وہ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے، وزن اٹھانے سے کچھ کیلوریز تو جلتی ہیں مگر اس سے مسلز کا حجم بھی بڑھتا ہے۔ ورزش سے خوراک کی خواہش بھی بڑھتی ہے جس سے زیادہ کھانے میں مدد ملتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے