کیا 100 دہشت گرد ایک ہی روز پکڑے گئے تھے؟ ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ امین شہیدی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا گذشتہ دو روز میں مارے جانے والے سو دہشت گرد ایک ہی دن گرفتار کئے گئے تھے . وہ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہ آصف لقمان قاضی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے . انہوں‌ نے کہا کہ آزاد اور باوقار ریاستوں کا یہ طرز عمل نہیں ہوتا . انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اچھے اور برے دہشت گرد کی تمیز ختم نہ کی جائے گی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہی۔

https://www.youtube.com/watch?v=hipVncZmpAM

ملی یکجہتی کونسل کے رہ نماوں نے کہا کہ کونسل حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ نیکٹا کا عملی طور پر وجود نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ حکومتی ادارے خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں . رہ نماؤن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم۔چیف ایگزیٹو ہونے کا ثبوت دیں یا استعفی دیں .

رہ نماوں نے کہا کہ مذہبی جماعتیں بے گناہوں کا خون کرنے کو حرام قرار دیتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ منظم دہشت گردی ریاستوں کی آپس کی چپقلش ہے ،اسے مذہب سے نہ جوڑا جائے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کا وفد سیہون شریف میں اظہار یکجہتی کیلئے جائے گا .

ملکی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے پالیسی نہیں اپنائی جا رہی ، خارجی و داخلی دہشت گرد سے ایک ہی طرح نمٹا جائے ، انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ افغانستان سے ایک دہشت گرد لاہور کیسے آتا ہے . 7 ہزار ویزے جو ماضی میں جاری ہوئے وہ لوگ کیا کر ریے ہیں .

عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے جدا کرنے کی پالیسی جاری ہے . انہوں نے کہا کہ فساد افغانستان فساد ایشیا ہے. امریکہ سے کھل کر بات کرنا ہو گی کہ اب ہمارے لئے کام کریں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے