فلم’’فاسٹ اینڈ فیوریئس8 ‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘‘ کی نئی جھلکیاں بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔

گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہوںگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے