حکومت بھارت کےساتھ سرحد بند کرے، شیریں مزاری

پی ٹی آئی رہنماشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت کوپاکستانیوں کی جانوں کی فکر ہے توبھارت کےساتھ سرحد بند کرے۔

شیریں مزاری نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزوزیردفاع نےایوان میں کہاکہ افغانستان میں ہمارےقاتل بیٹھےہیں،سرحد بند کرنے کا حق رکھتے ہیںاورآج پاک افغان سرحد کھول دی گئی۔

خواجہ آصف یا تو سرحد کھولنے کے فیصلے سے لاعلم تھے یا انہوں نے ایوان سے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز ایل او سی پر فائرنگ کرکے ہماری شہریوں کو شہید کرتا ہے،دہشت گرد پاک افغان سرحد سے ویزا لیکر تھوڑی آتے ہیںلیکن ہم نے سرحد بند کرکے وہاں سےفیملیزکو آنے سے روک رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر دفاع اچھل اچھل کر کہہ رہے تھے کہ بھارت افغانستان کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں ۔

جب بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کروا رہا ہے تو ہم بھارت کے ساتھ تجارت کیوں چاہتے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے