کابل :ملٹری اسپتال پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک واقع ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 30سےزائد ہوگئی جبکہ واقعے میں 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق کابل اسپتال حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مریض، ڈاکٹرز اور نرسز شامل ہیں۔

حملےمیں ملوث دہشت گرد ڈاکٹروں کے بھیس میں کابل کے ملٹر ی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے ملٹری اسپتال حملے میں 4حملہ آور شامل تھے، ایک خودکش بمبار نے داخلی دروازے پر دھماکا کیا، باقی اندر داخل ہوگئے، جہاں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تقریبا 7گھنٹے مقابلےکے بعد تمام حملہ آور مارے گئے۔

داعش نے کابل کے ملٹری اسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے