کراچی:سیاسی جماعت کے 2 افراد سمیت 4 گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

نارتھ کراچی اللہ والی چورنگی میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو پکڑلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب سولجر بازار میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے