نیادن چڑھ گیا، کراچی کی فیکٹری میں لگی آگ نہ بجھائی جاسکی

کراچی میں لانڈھی کی کپڑا فیکٹری میں لگی آگ پر 18 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا،آگ کی شدت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی اور فیکٹری کی تیسری منزل اور دیوار یں گر گئیں۔

کراچی میں ایک اور آگ نے فیکٹری جلاکر خاک کردی۔سیکڑوں محنت کشوں کا روزگار آگ کی نذر ہوگیا۔

لانڈھی کے صنعتی علاقے کی اس گارمنٹ فیکٹری میں آگ جمعے کی سہ پہر لگی ۔ فیکٹری میں آگ پر قابو پانے کے انتظامات نہ تھے، اس لیے بھڑکتے ہوئے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تیسرے درجے کی آگ پرقابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے پاس مطلوبہ سہولتیں موجود نہیں، 10گھنٹےبعد فائٹرمخدوش عمارت میں داخل ہوپائے،رات بھر جاری رہنے والی کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ آگ کی شدت کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی رہی ۔

فیکٹری کے مالک نے الزام لگایا ہے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری فیکٹری جل گئی ہے۔

چیف فائر آفیسر تحسین احمد نے الزامات مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تحسین احمد نے بتایا کہ 16 فائر ٹینڈر ز، ایک اسنارکل اور 2 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے