آپریشن ’رد الفساد‘دہشتگردوں کے کئی منصوبے ناکام

آئی ایس پی آر نے آپریشن ردالفساد سےمتعلق اپ ڈیٹ جاری کر دیں، فورسز نے دہشت گردوں کے کئی منصوبے بروقت کارروائی اور مؤثر سے ناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے مہمند، خیبر، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحدی چوکیوں پر حملے ناکام بنائے۔

سرحدی چوکیوں پرحملوں کو ناکام بناتے ہوئےدہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا، گورا پرائے اور شلمان میں جوابی کارروائی میں 30سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے۔

قوم و ملک کے تحفظ میں 9افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، کارروائیوں کے دوران 10جوان اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد کے پار چھپے عناصر کی مدد و حمایت حاصل ہے، امید ہے افغان حکومت اور اس کے سیکیورٹی ادارے صورت حال کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے،جبکہ بین الاقوامی برادری بھی صورت حال بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے