خرگوش پکڑنے کی کوشش میں بچہ درخت میں پھنس گیا

بارہ سالہ برازیلین بچہ خرگوش پکڑنے کی کوشش میں درخت میں پھنس گیا،ریسکیو اہلکاروں نے کافی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

بچوں کی معمولی سی شرارت بھی بعض اوقات انہیں مشکلات میں مبتلا کر کے کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

برازیل کے علاقے پونٹا گروسا میں ایک 12سالہ بچے نے کھیل ہی کھیل میں خود کو درخت کے تنوں کے درمیان پھنسالیا۔

خرگوش پکڑنے کیلئے درخت میں گھسنے والے اس بچے کو پہلے مقامی افراد نے باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم ناکام کوشش کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد بالآخر دو گھنٹوں بعدبچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے