زرداری اور نوازشریف اندر سے ایک ہیں، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناہے کہ ملک کو سرحدوں کے باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ، آصف زرداری اور نواز شریف اندر سے ایک ہیں،یہ دونوں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسیاں ہیں، ایک دوسرے کے لیے راستہ بناتےہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمرکے اس حصے میں لوگوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں،ق لیگ، طاہرالقادری، وحدت مسلمین سمیت 6 جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی میری بات مانتے ہیں کبھی پی ٹی آئی میں میری بات سےاختلاف کیا جاتا ہے۔ عمران خان سے راولپنڈی کے حلقوں سے متعلق بات کی ہے۔ عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کا کیا ہوا؟ صرف بسوں کے تماشے لگائے جارہے ہیں۔ 200بسیں توکوئی کمپنی بھی چلاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم کہیں تو لال حویلی انہیں گفٹ کردیتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے