الاسکا :دوران پروازسانپ کی موجودگی نے اوسان خطا کر دیے

الاسکا کی فلائٹ میں سانپ کی موجودگی نے مسافروں کے اوسان خطا کر دئیے۔ فلائٹ اٹینڈنٹ نے جلد ہی قابو پاکر سانپ کو دبوچ لیا۔

الاسکاکی فلائٹ میں موجود مسافروں کو کیا معلوم تھا کہ جہاز میں ان کا شریکِ سفرایک سانپ بھی ہے جو جہاز میں ایک مسافر کے بیگ سے نکل کرنہایت آرام سے مٹر گشت میں مصروف ہو گیا۔

جیسے ہی جہاز میں ایک مسافر کی نظر سانپ پر پڑی تو اس نے چیخ وپکار شروع کر دی جس کے بعد ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اس مشکل پر قابو پاکر سانپ کو دبوچ لیا۔

سانپ ہاتھوں میں اُٹھائے فلائٹ اٹینڈنٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر ہی لوگوں کے خوف سے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

فضائی سفر کے شوقین اس سانپ نے جہاز کی سواری کے خوب مزے لئے جبکہ کچھ مسافر اس کی ویڈیو اور تصاویربنانے میں بھی مصروف نظر آئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے