دوہری شہریت:الیکشن کمیشن کی اپیل پررحمان ملک کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دوہری شہریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر رحمان ملک اور ان کے وکیل کو آگاہی نوٹس جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دوہری شہریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور ان کے وکیل کو آگاہی نوٹس جاری کردیے ۔

الیکشن کمیشن نے اپنی اپیل کہا ہےکہ 2008کے انتخابات میں رحمان ملک کی دوہری چھپانے پر سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا۔ 2014 میں ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج نے یک طرفہ فیصلہ سنا کر رحمان ملک کو بری کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالت میں کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا اور کیس کے پراسیکیوٹر نے جان بوجھ کر کیس کی میرٹ پر بات نہیں کی اور نو ابجیکشن دے دیا ۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ رحمان ملک دوہری شہریت رکھنے خود اعتراف بھی کرچکے تھے اعلیٰ عدلیہ ماتحت عدالت کا رحمان ملک کو دوہری شہریت میں بری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور رحمان کو ملک کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے کر وصول شدہ مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے