امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹر ک ڈرائیور بن گئے۔بھاری بھرکم ٹرک میں بیٹھ کر ہارن بجانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اپنے بیانات اور دلچسپ حرکات سے حیران و پریشان کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور روپ سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرک مالکان سے ملاقات موقع پر ٹرمپ تفریحی انداز میں ٹرک پربھی سوار ہوئے اور بچوں کی طرح ہارن بجاکر خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے۔
اس موقع پر امریکی صدر نے ٹرک مالکان کو درپیش مسائل بھی سنے۔