منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی سائیکلسٹ ہانپ گئے،اسپین میں ریس کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا،کھلاڑیوں نے ریس ادھوری چھوڑ دی۔
سائیکلسٹ پہاڑی راستے پر گزررہے تھے کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا ۔ ماہر کھلاڑی سائیکل دوڑانابھول کر مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ۔
کھلاڑیوں کو جان بچانے کے لالے پڑ گئے، جس کی وجہ سے سائیکل ریس ادھوری ہی رہ گئی۔