بانی ایم کیو ایم کے نام پر بننے والی یونی ورسٹی کا نام تبدیل

سندھ حکومت نے بانی ایم کیوایم کےنام سےمنسوب کراچی اورحیدرآباد میں یونیورسٹیوں کا نام تبدیل کردیا،جن کا نیا نام محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی رکھا گیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کے نام پر بننے والی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ،صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی نام کی تبدیلی کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری رضوان میمن، آئی جی سندھ پولیس اوردیگر افسران شریک تھے،اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیر سکندر میندھرو نے کہا کہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا ۔

اجلاس میں شہید ریلکسیشن اینڈ کمپن سیشن ایکٹ 2014 سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں دفاع کرنے والے کو لفظ ملزم سے تبدیل کرنے، ججوں، پروسیکیوٹرز کی حفاظت کیلئے اِن کیمرہ سماعت کی بھی تجویز دی گئی جبکہ سندھ ریزیڈنٹ ایکٹ میں مالک مکان کے تحفظ کے لیےترمیم کی تجاویز بھی دی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے