ن لیگ سندھ کو متبادل قیادت دے گی، سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کہتے ہیں کہ پی پی کے دوستو ہم آپکی خدمت کرنے کیلئے آچکے ہیں،مسلم لیگ ن سندھ کو متبادل قیادت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب شیر کچھار سے نکلتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں، جناب آصف زرداری اور بلاول زرداری صاحب، آپ پنجاب آیا کریں، آپ پنجاب آتے ہیں تو ہمیں اچھا لگتا ہے،نوازشریف کی دستک لوگوں کے دلوں تک پہنچے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا حیدرآباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وعدہ کیا تھا کہ موقع ملا تو ملک کو بدل دیں گے،آج دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں، فورسز ان کا پیچھا کر رہی ہیں،ملک کا خزانہ بھر رہا ہے، دہشت گردی ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک تو بدل رہا ہے تاہم سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی ،یہاں کے لوگ پہلے پرویز مشرف کی آمریت سے ڈسے گئے، پھر انہوں نے 10سال زرداریوں کی حکمرانی دیکھی،یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ سندھ میں پہلے آتےتو فرماتے کام نہیں کرنے دیتے، اب کہا جا رہا ہے کہ یہ یہاں پہلے کیوں نہیں آئے، آپ کو موقع دیا، ووٹ لیتے ہو تو کام کرو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف یہی کہنے آیا ہوں کہ 2018ء کے الیکشن میں سندھی بھائیوں کی مدد سے سندھ میں حکومت بنائیں گے، اردو بولنے والو ،تمام قومیتوں کی مدد سے بھی سندھ میں حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کی باتیں کرتے ہیں، صبح اٹھ کر آئینہ دیکھا کریں،آپ کمیشن کی باتیں کرتے ہو لوگ ہنستے ہیں۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا، جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کی سیاست کو مسترد کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے