لاہورہائیکورٹ: سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل

لاہورہائیکورٹ نے 2018ء میں سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کردیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔

چیف جسٹس نے ایس ایس کا امتحان اردو لینے کا سنگل بنچ کا حکم معطل کردیااور ریمارکس دیئے کہ بچے گریجویشن انگلش میں کرکے آتے ہیں، سی ایس ایس کا امتحان اردو میں کیسے دے سکتے ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کمیشن کےپاس اردو میں امتحان لینے کی فوری تیاری نہیں ، سی ایس ایس کے 51 مضامین سے 43 اردو میں نہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے