پارا چنار:کاروباری بند ،فضا سوگوار

پاراچنار میں گزشتہ روز کے دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں ،سیکیورٹی سخت ہے ،جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے ۔

گزشتہ روز پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے بعد آج شہر بھر میں فضا سوگوار ہے ،دھماکے میں جاں بحق افراد کےلئے امام بارگاہ میں قرآن خوانی کا اہتما م کیاگیا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت رکھے گئے ہیں،جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے اورگاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ،دھماکے میں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے ۔

امام بارگاہ میں مرحومین کےلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ،شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔

گزشتہ روز دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوئے تھے ،35 زخمیوں کو نازک حالت کے باعث پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے پشاور کے اسپتال متنقل کیاگیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے