جنوبی کوریا میں بھی چیری کے پھو لوں کی بہا ر،پارکس کی رونقیں بحال ہو گئیں،سیاحوں نے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے کیلئے چانگوون شہرکا رْخ کرلیا۔
موسم سرماکے اختتا م کے سا تھ ہی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جنوبی کوریا میں بھی چیر ی کے پھو لو ں کی بہا ر آ گئی جس سے سڑکیں اور با غا ت سفید اور گلا بی پھو لوں سے سج گئے ۔
جنوبی کوریا کے شہر چانگوون میں بھی اس سا ل چیر ی کے پھو ل غیر متوقع طو ر جلد کھِل گئے اور وقت سے پہلے آنے والی اس بہا ر نے لو گوں کے چہر وں پر خو شیا ں بکھیر دی ہیں ۔
اس موقع پر شہرکے مختلف پارکس میں بھی سجاوٹ کی گئی ہے جس سے وہاں کی رونقیں بحال ہوگئیں، مجموعی طور پر 3لاکھ 60ہزار درختوں پر کھلنے والے لاکھوں پھولوں کے خوبصورت رنگ دیکھنے لیے ہزاروں افراد نے باغات کا رخ کر لیا ہے ۔